پیانگ یونگ29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر چین نے ’سنگین تحفظات‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کے حل کی خاطر پرامن مذاکرات کا سہارا لینا چاہیے۔ بدھ کے دن چینی وزارت خارجہ کی طرف سے تجویز کیا گیا کہ خطے میں امریکی فوج کو اپنی عسکری مشقیں منسوخ کر دینا چاہیں، جس کے جواب میں پیونگ یانگ کو اپنا میزائل پروگرام بھی روک دینا چاہیے۔ شمالی کوریا نے قریب دو ماہ کے وقفے کے بعد ایک نیا بیلاسٹک میزائل ٹیسٹ کیا، جس پر ہمسایہ ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس آج بدھ کی سہ پہر منعقد ہو گا۔